• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 80 ڈیم کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا، عظمیٰ بخاری

کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں اَسی ڈیم کے حوالے سے کام شروع کر دیا گیا ہے، اگر ہم پہلے سے تیار نہیں ہوتے تو اتنے بڑی آفت سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ، اس دفعہ مال مویشی کو بھی ریسکیو کیا گیا ہے۔ وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے ،ماہر آبی امور ڈاکٹر حسن عباس نے کہا کہ ہمارے پاس وہ ایکسپرٹ ہی نہیں ہیں جن کو پتہ ہو کہ وہ پانی کیسے نکالا جاسکتا ہے۔ میں نے بہت سے دنیا کے دریاؤں کو اسٹڈی کیا ہے انڈس ریور سسٹم جیسانظام پوری دنیا میں کہیں نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس وقت شادرہ کے اندر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
اہم خبریں سے مزید