• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سال کے آخر تک بحری بیڑے کی تعداد 20 تک بڑھا دی جائیگی، وزیر بحری امور

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ سال کے آخر تک بحری بیڑے کی تعداد 20 تک بڑھا دی جائے گی ۔ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے  قومی پرچم بردار  بیڑے کو 10 سے 12 جہازوں تک بڑھا دیا ہے، وزارت کے جاری پریس ریلیز کے مطابق جمعرات کو پی این ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ضرار حسین نے وفاقی وزیر کو میٹنگ میں بریفنگ دی کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے ملک کے قومی پرچم بردار اپنے بیڑے کو 10 سے 12 جہازوں تک بڑھا دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید