• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(  حنیف خالد,رانا غلام قادر  )  وزیرِاعظم شہباز شریف آج چین کے دورے پرروانہ ہوں گے ۔  وزیر اعظم  30 اگست سے 4 ستمبر تک چین کا سر کاری دورہ کریں گے جہاں وہ تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ شہباز شریف کی چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیرِاعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ وزیراعظم  آج شام اپنے خصوصی چھوٹے جیٹ طیارے میں 6 روزہ دورے پر روانہ ھو رھے ھیں ان کے وفد میں ڈپٹی پرائم منسٹر/ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات پروفیسر احسن اقبال، وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سمیت وفاقی کابینہ کے ممبر متعلقہ وفاقی سیکرٹری اور سول و ملٹری عہدے دار بھی شامل ھیں وزیراعظم شہباز شریف دوسری جنگِ عظیم میں فاشزم کی شکست کی 80 ویں سالگرہ پر بیجنگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید