• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اہم خبر؛ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی سنیارٹی لسٹ جاری

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )ٹاپ بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرول سروس کے سب سے طاقتور گر و پ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 اور گریڈ 20کے افسران کی الگ الگ عبوری سنیارٹی لسٹ جاری کر دی،گریڈ 21 کے 86 افسران میں آمنہ عمران خان موسٹ سینئر ، ارم بخاری دوسرے، محمد اسد اسلام ماہنی تیسرے نمبر پر جبکہ گریڈ 20کے 132 افسران میں روشن علی شیخ پہلے، نوید صالح صدیقی دوسرے اور محمد عمر مسعود تیسرے نمبر پر ہیں ۔ گریڈ اکیس کے افسروں کی لسٹ 28 اگست 2025 کی صورتحال کے مطابق مرتب کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق لسٹ میں شامل افسران کی تعداد 86 ہے جبکہ ہر افسر کا سنیارٹی نمبر بھی واضح کر دیا گیا۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ اعتراضات، اگر کوئی ہوں، تو افسران متعلقہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ 15 دن کے اندر جمع کرائیں، بصورت دیگر اس فہرست کو حتمی قرار دے دیا جائے گا۔ فہرست کے مطابق عبوری سنیارٹی لاسٹ میں مسز آمنہ عمران خان کو موسٹ سینئر افسر قرار دیا گیا جبکہ سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر مسز ارم بخاری اور تیسرے نمبر پر محمد اسد اسلام ماہنی ہیں، سنیارٹی لِسٹ میں آخری یعنی 86ویں نمبر پر ڈاکٹر سید سیف الرحمان ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (پاس) کے گریڈ 20 افسران کی عبوری سنیارٹی لسٹ بھی جاری کر دی ، جاری کردہ فہرست 28 اگست 2025 تک کی پوزیشن کے مطابق ہے اور اس میں کل 132 افسران شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق روشں علی شیخ سنیارٹی لِسٹ میں پہلے، نوید صالح صدیقی دوسرے اور محمد عمر مسعود تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آخری 132ویں نمبر پر سعادت حسن ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی افسر کو اعتراض ہو تو وہ 15 دن کے اندر دستاویزی ثبوت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو آگاہ کرے۔
اہم خبریں سے مزید