• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کا بھارت میں 68 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

ٹوکیو (عرفان صدیقی/ جنگ نیوز) جاپان نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ بھارت میں 68 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جبکہ دونوں ملکوں نے سیکورٹی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔جاپان کے وزیرِاعظم شیگیرو ایشیبا اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے گزشتہ روزمشترکہ پریس کانفرنس میں اتفاق کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔ایشیبا نے کہاکہ جاپان اور بھارت کو چاہیے کہ ایک دوسرے کی طاقتوں سے فائدہ اٹھائیں، ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے میں مدد کریں اور ان چیلنجز کا بھی مقابلہ کریں جن کا سامنا آئندہ نسلوں کو ہوگا۔دونوں رہنماؤں نے انڈو پیسیفک خطے میں اگلی دہائی کے دوران دفاعی تعاون بڑھانے، سپلائی چینز اور سرمایہ کاری کو مضبوط کرنے، اور مصنوعی ذہانت (AI)، خلا، ہائی اسپیڈ ریل اور دیگر ٹیکنالوجیز میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم کیا۔
اہم خبریں سے مزید