• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس، پورٹ قاسم کے قریب چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (اے پی پی)حکومت پورٹ قاسم کے قریب ایک مربوط میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے قیام کے لئے چینی سرمایہ کاروں کو 1,000 ایکڑ زمین الاٹ کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔وزارت بحری امور کے ٹیکنیکل ایڈوائزر جواد اختر نے ویلتھ پاکستان کو بتایا کہ یہ زمین چینی سرمایہ کاروں کے لئے مختص کی جا رہی ہے تاکہ وہ ایک وسیع پیمانے پر جدید مرکز قائم کریں، جو جہاز سازی، جہاز توڑنے، مرمت و دیکھ بھال اور ری سائیکلنگ جیسی مختلف میری ٹائم سرگرمیوں کو یکجا کرے گا۔ یہ سب ایک ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کے تحت ہوگا جس کا مقصد پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔جواد اختر نے وضاحت کی کہ اس منصوبے کا مقصد پرانے جہاز توڑنے کے طریقوں کی جگہ لینا ہے جو طویل عرصے سے گڈانی میں رائج ہیں۔
اہم خبریں سے مزید