• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ؛ قتل، فوجداری مقدمات فائل کرنے کیلئے پرفارمہ جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے قتل اور دیگر فوجداری مقدمات سے متعلق کیس فائل کرنے سے متعلق ابتدائی پرفارمہ جاری کر دیا ہے ، پروفارمہ کے مطابق مقدمہ کی تمام بنیادی معلومات ایک صفحہ کے فارم پر دینا لازم ہوں گی،فریقین کیلئے کیس کے ساتھ معلوماتی فارم جمع کروانا لازم قرار دیا گیا ہے، فارم میں ایف آئی آر نمبر، تھانہ  اور پوسٹمارٹم کے نتائج دینا ہوں گے جبکہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ فیصلوں کے نتائج بھی پرفارمہ  میں درج ہوں گے، ملزمان کے نام، عمر، گرفتاری کی تاریخ بھی فارم پر درج کرنی ہوگی ،پوسٹمارٹم کا دن ، وقت اورفرانزک کا نتیجہ کیا رہا یہ بھی درج کرنا ہو گا، پرفارمہ سے ہی متعلقہ جج مقدمہ کی تمام بنیادی معلومات ایک ہی صفحہ پر دیکھ پائیں گے ،یہ پروفارمہ جرم کی نوعیت اور کیس کی اہمیت کا فوری اندازہ لگانے میں مددگار ہو گا۔
اہم خبریں سے مزید