اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) چینی صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چین میں موجود بین الاقوامی مہمانوں کے لئے ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم سے قبل عالمی سربراہان کے لیے منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کی ۔چینی صدر شی اورانکی اہلیہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، وزیرِ اعظم عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،وزیرِ اعظم کی روسی صدر پوتن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف ، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے ملاقاتیں ، استقبالیہ ضیافت سے قبل چینی صدرپنگ اور پھنگ لی یوان نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر غیر ملکی رہنماؤں اور ان کی بیگمات کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ چین کے شہر تیانجن میں منعقدہ شینگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس کے شرکا کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں وزیرِ اعظم شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔وزیرِ اعظم نے روسی صدر ولاڈمیر پوٹن، ملائشیا کے صدر انور ابراہیم، بیلاروس کے صدر الیکزانڈر لوکاشینکو، آذربائیجان کے صدر الہام علییوف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، تاجک صدر امام علی رحمن۔ ترکمانستان کے صدر بردی محمدیوو، کرغستان کے صدر سیدر ژاپاروف، مالدیپ کے صدر محمد معیزو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیرس سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی رہنماؤں کی غیر معمولی گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔ان ملاقاتوں میں دیکھی گئی قربت پاکستان اوران ممالک کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہیں۔