راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 16روز کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 219پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیاگیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھاہے اس دوران اب تک گزشتہ 16روز کے دوران شہر بھر سے 219پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا، ان میں 105 مرد،106 عورتیں اور 8 خواجہ سرا شامل ہیں۔