اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ہارون الرشید نے میں صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی کے کاروباری مرکز” کا باضابطہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر سیاسی، سماجی اور تاجر برادری کی ممتاز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور قریشی میٹ کے آغاز پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔اس موقع پر آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری، چیرمین فاؤنڈر گروپ اسلام آباد چیمبر اپ سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز ثاقب تاج عباسی، صدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اویس ستی ودیگر بھی موجود تھے۔