راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)مرکزی تنظیمِ تاجران کینٹ کے وفد نے راولپنڈی جم خانہ کا دورہ کیا، وفدکی قیادت زاہد بختاوری کر رہے تھے،اس موقع پروفد کی جانب سے سجیل حیدر کو نیا سیکرٹری منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کی گئی ، وفد میں نو منتخب عبوری صدر عمران رشید، جنرل سیکرٹری محمد احمد، راؤ عرفان، ملک طاہر،رفیق بھاٹیہ،ناظم بٹ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران بھی شامل تھے، وفد کا مقصد نہ صرف سید سجیل حیدر کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرنا تھا بلکہ اس عزم کا بھی اظہارکرنا تھا کہ مرکزی تنظیم تاجران کینٹ راولپنڈی کی جانب سے کلب کی ترقی اور بہتر خدمات کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر زاہد بختاوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم ذمہ داری ہے اور ہمیں یقین ہے کہسجیل حیدر نئے عزم و ولولے کے ساتھ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، بصیرت اور انتظامی تجربہ سے کلب کو ساکھ کو مزید بہتر بنانے اور ممبران کہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ ان کی قیادت میں کلب کے ممبران کو بہترین سہولیات اور خدمات فراہم کی جائیں گی، کلب کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اسے مزید فعال اور موثر بنایا جائے گا۔