راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیشن نے محکمہ صحت پنجاب کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں 26کروڑ10لاکھ روپےکے گھپلوں کی تحقیقات کیلئے تیسرا مراسلہ بھجوایا ہے۔ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ مالی سال2022-23کے دوران سرکاری خزانے کو پہنچائے گے نقصان کو دبانے کیلئے کمیٹیاں بنا بنا کر مسلسل تاخیری حربے اختیار کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب معائنہ کمیشن کے مراسلے پر محکمہ صحت نے12نومبر2025کو ایک تین رکنی اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے سات دن میں انکوائری کرکےذمہ داروں کا تعین کرنا تھا۔لیکن تاحال کمیٹی اپنی رپورٹ نہیں دے سکی۔جس پر سی ایم پنجاب معائنہ کمیشن کی طرف سے 29جنوری2026 کو تیسرا مراسلہ بھجوایا گیا ہے۔جس میں سیکرٹری صحت کو آڈٹ رپورٹ مالی سال2022-23کے گھپلوں کی سات دن کے اندرتحقیقات کرکے رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی سابق سی ای او صحت راولپنڈی ڈسٹرکٹ ڈاکٹر انصر اسحاق کی سکول ہیلتھ نیوٹریشن جوہر عقیل کو ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل پنجا ب کی طرف سےکلین چٹ کرنےکی نئی شکایت بھی بھجواتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔زرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے وزیر اعلی پنجاب معائینہ کمیشن کے نوٹس کےبعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی میں26کروڑ10لاکھ روپےکے گھپلوں کی کی طرف سےتحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی ایڈیشنل ڈائریکٹرہیلتھ سروسز(سی ڈی اینڈ ای پی سی)کی سربراہی میں تشکیل دی تھی۔جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایف اینڈ این)اور ایڈیشنل ڈائریکٹر (اکاؤنٹس ) بھی شامل تھے۔