اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دعوت اسلامی کا سنتوں بھرا شب براءت اجتماع 3 فروری 2026 بروز منگل رات ساڑھے 8 بجے فیضان مدینہ جی الیون مرکز اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس میں سنتوں بھرا بیان مبلغ دعوت اسلامی کریں گے جبکہ اس اجتماع شب براءت میں صلوۃ التسبیح بھی ادا کی جائے گی۔ادھر شاہی جامع مسجد گوالمنڈی میں بھی نماز عشاء کے بعد محفل کا آغاز ہوگا۔حضرت علامہ مولانا قاری فیاض قریشی خصوصی خطاب کرینگے۔