• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ کونسل کا جدید اسٹرکچرل ہیلتھ اسیسمنٹ سسٹم کا اجراء

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے کے این کے جاپان، پاکستان، نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ اور جی آئی زیڈ پاکستان کے اشتراک سے موسمیاتی لچکدار انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے منعدہ تقریب کے دوران ایک جدید اسٹرکچرل ہیلتھ اسیسمنٹ سسٹم کا اجرا کیا۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم انجینئرز کو اسکولوں، ہسپتالوں اور دیگر اہم عوامی انفراسٹرکچر کا جائزہ لینے اور انہیں مضبوط بنانے میں معاونت فراہم کرے گا، خصوصاً وہ عمارتیں جو موسمیاتی تبدیلیوں اور آفات کے خطرات سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں، اس موقع پر پی ای سی، این ڈی آر ایم ایف اور کے این کے جاپان۔پاکستان کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید