اسلام آباد ( رانا غلام قادر )سی ڈی اے انتظامیہ نے عہدوں سے ہٹاکر ایچ اآ ر میں رپورٹ کئے گئے (او ایس ڈی )200 افسروں اور اہل کاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ رو زانہ با قاعدگی سے شعبہ ایچ اآر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ اآرڈی محمد عمران کی جانب سے کئے گئےآفس اآرڈر میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام او ایس ڈی افسران و اہل کار روزانہ ایچ اآ ر میں اآکر حاضری لگائیں ۔ یہ خبردار کیا گیا ہے کہ پیشگی اطلاع یارخصت لئے بغیر حاضر ی نہ لگانے والوں کے خلاف رولز کے تحت انضباطی کاروائی کی جا ئے گی۔