راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں واسا راولپنڈی نے چند ایک کھلے مین ہولز کو ڈھکنوں سے کور کروا دیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، ایم ڈی واسا راولپنڈی سلیم اشرف نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی کھلے یا ٹوٹے مین ہول کی فوری اطلاع واسا کو دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے، واسا انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، انتظامیہ پنڈی کی جانب سے ایک فوکل پرسن نامزد کر دیا گیا ہے، جس کا فون نمبر 03219477240عوام کی سہولت کے لیے جاری کیا ہے، عوام سے کہا گیا کہ وہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی بروقت نشاندہی کریں۔