• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والے ٹریکٹر ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والے ٹریکٹر ڈرائیورکو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار کو کچلنے والے ٹریکٹر ڈرائیورکو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار موقعہ پر جاں بحق ہو گیا تھا، جب کہ ٹریکٹر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا،نیوٹاؤن پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اسےگرفتار کر لیا، ٹریکٹر کو قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید