راولپنڈی( خبر نگار خصوصی) کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک نے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے محمد انور باران، ڈائریکٹر ایڈمن آر ڈی اے افتخار علی اور دیگر افسران نے نو تعینات ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا استقبال کیا۔ اس سے قبل سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کو بطور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے اضافی چارج سونپنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔ چارج سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل ڈی جی آر ڈی اے اور دیگر آرڈی اے افسران نے کمشنر راولپنڈی کو آر ڈی اے کے جاری اور آئندہ ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔