• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی 5 جامعات کے وی سی امیدواروں کی انٹیلی جنس کلیئرنس موصول

کراچی( سید محمد عسکری) سندھ کی پانچ جامعات کے وائس چانسلر کے عہدے کے امیدواروں کی اینٹلی جنس کلیئرنس محکمہ بورڈز و جامعات کو موصول ہوگئی ہے جس کے بعد ان جامعات میں وائس چانسلرز مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے جن پانچ جامعات کے وائس چانسلرز کے امیدواروں کی اینٹلی جنس کلیئرنس ان جامعہ سندھ، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز، شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء، لاڑکانہ یونیورسٹی اور سکرنڈ یونیورسٹی شامل ہیں۔ امکان ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ ہر یونیورسٹی کے پہلے نمبر پر آنے والے امیدوار کی وائس چانسلر کے نام کی منظوری دیں تاہم مطمئن نہ ہونے کی صورت میں وہ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بھی طلب کرسکتے ہیں جس کے بعد دوسرے یا تیسرے پر آنے والا امیدوار بھی وائس چانسلر بن سکتا ہے مگر دوسرے یا تیسرے نمبر کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی صورت میں وزیر اعلیٰ کو سمری میں وجوہات کا ذکر بھی درج کرنا ہوگا کہ اول نمبر کو چھوڑ کر دوسرے امیدوار کو کیوں ترجیح دی گئی۔ یاد رہے کہ سندھ یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر فتح محمد مری ہیں، ڈائو میڈیکل یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر پروفیسر نازلی حسین ہیں، لاڑکانہ یونیورسٹی کے لیے پہلے نمبر پر پروفیسر نیک محمد، لاء یونیورسٹی میں پہلے نمبر پرجسٹس کوثر سلطانہ اور سکرنڈ یونیورسٹی میں پہلے نمبر پر ڈاکٹر پرشوتم کھتری ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید