• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کراچی میں بڑے پیمانے پر تفتیشی افسران کے تبادلے

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر سندھ زون منتظر مہدی کے احکامات اور منظوری کے بعد کراچی میں تعینات تفتیشی افسران اور دیگر اہلکاروں کے ایک سرکل سے دوسرے سرکل فوری طور پر تبادلے کے مختلف نوٹیفکیشنز جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ارم ندیم کا اے ایچ ثی سرکل، آمنہ انمول احمد کا کمپلینٹ سیل زونل آفس، نند لال کا اینٹی کرپشن سرکل، انسپیکٹر محمد اقبال کا اے سی سی، پولیس ڈیپوٹیشنشٹ انسپیکٹر سلیم کا اے ایچ ٹی سی، سب انسپیکٹر شہروز کا سی بی سی اور دیگر اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز، ہیڈ کانسٹبلز اور کانسٹبلز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید