• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی فراہمی کے تناظر میں این ڈی ایم اے کی جانب سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ۔ این ڈی ایم اے کے وئیر ہائوس میں تقریب،امدادی سامان میں راشن بیگز،خیمے،کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل، بدھ کو این ڈی ایم اے سے جاری بیان کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے افغانستان میں آنے والے حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کے لیے 105 ٹن امدادی سامان فراہم کیا گیا ،امدادی سامان میں راشن بیگز،خیمے،کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید