• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون کا 9 واں سپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ(این ڈی ایم اے )نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا 9واں سپیل اگلے 24سے48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، آج اور کل پنجند کے مقام پر راوی، چناب اور ستلج سے آنے والے سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث پنجند کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔این ڈی این اے کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اگلے 24سے48گھنٹو ں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ناروال، سیالکوٹ،گوجرانوالہ، گجرات اور لاہورمیں پچھلے 24گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئیں، اس سپیل کے زیر اثر 6ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اورجنوبی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید