• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٍپبلک سروس کمیشن امتحانات میں شفافیت یقینی بنائے، سندھ یونائیٹڈ تھنکرز فورم

کراچی(جنگ نیوز) سندھ یونائیٹڈ تھنکرز فورم کے زیر اہتمام منگل کو پاک امریکن کلچر سینٹر میں ایس یوپی کے صدر زین شاہ کی زیر صدارت سندھ پبلک سروس کمیشن۔ میرٹ کا سوال کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی جس میں صحافیوں، ادیبوں، دانشوروں، محققین، ادیب، تجزیہ نگاروں، وکلاء، اساتذہ، شاگردوں، سیاستدانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن تحریری اور زبانی (وائیوا) امتحانات میں مکمل شفافیت کو یقینی بنائے۔ امیدواروں کو تحریری امتحانات کی کاپیاں دکھائی جائیں۔زبانی امتحان کی آڈیو / ویڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائے۔تحریری امتحانات کی آفیشل جوابی کلید فراہم کی جائے اور اگر کوئی امیدوار درخواست کرے تو اسے تحریری و زبانی امتحانات کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔تیسری پارٹی کی جانچ اور شکایات کا ازالہ کے لیےایک آزاد تھرڈ پارٹی سیٹ اپ کیا جائے جو امیدواروں کی اپیلیں اور شکایات سنے۔ تمام اپیلوں کے فیصلے اور عدالت میں زیر سماعت کیسز کے فیصلے ہونے تک کوئی بھی حتمی نتیجہ جاری نہ کیا جائے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے تمام ممبران اپنے اثاثے عوام کے سامنے ظاہر کریں تاکہ مالی بے ضابطگیوں اور امید واروں کی خرید و فروخت کے الزامات کا سد باب ہو۔ زیر التواء عدالتی مقدمات کا جلد فیصلہ اور نئی بھرتیوں کے موقف پرعدالتوں میں زیر التواء تمام کیسز کا جلد فیصلہ کیا جائے۔ جب تک حتمی عدالتی فیصلے نہیں آتے۔ SST ASI اور دیگر نوٹیفکیشنز معطل رکھے جائیں۔حکومت سندھ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں سیاسی اثر ورسوخ کو بند کیا جائے۔ کمیشن کے چیئر مین، ممبران اور دیگر افسران کی سلیکشن اہلیت کی بنیاد پر کی جائے۔ اب تک کی گئی کرپشن اور فیور ٹیزم کو بے نقاب کر کے ملوث اہلکاروں کو سزائیں دی جائیں۔ سید زین شاہ نے صدراتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوسائٹی تباہ ہو رہی ہے۔ اب یہاں پر طاقت ہی حق ہے اور ہم سب غلام ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید