لاہور (کورٹ رپورٹر)جناح ہاؤس حملہ کیس، علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت منظور۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلائو گھیرائو کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے شاہ ریز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔