• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں زیادہ جانی و مالی نقصان پر سلمان اکرم کیا کہیں گے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق نےکہا کہ سلمان اکرم راجا کہتے ہیں کہ یہ تباہی جو ہو رہی ہے اللہ کی جانب سے اس وجہ سے کہ عوام کی آواز کو دبایا گیا ہے اور ناانصافیوں کی وجہ سے ہے کیا سلمان اکرم راجا کا یہ بیان درست ہے؟ جواب میں تجزیہ کار عمر چیمہ، سلیم صافی، ریما عمر اور شہزاد اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا اس پر سلمان اکرم کیا کہیں گے؟ اس تباہی کو کسی کے عمل سے جوڑ کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا صحیح نہیں ہے سلمان اکرم راجا کو اپنے بیان کی وضاحت کرنی چاہیے اور بہتر ہوگا کہ وہ اسے واپس لے لیں۔ وہ ہمیشہ منطقی اور استدلالی گفتگو کے حوالے سے جانے جاتے ہیں مگر اب لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کی سیاست میں آگے بڑھنے کے لیے متنازع بیانات دے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ یہ طے کرے کس کی موت عذاب سے ہوئی اور کس کی نہیں۔ اگر ان کی بات تسلیم کر لی جائے تو خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان ہوا اس پر سلمان اکرم کیا کہیں گے؟ سیاسی مقاصد کے لیے یہ کہنا کہ یہ سب فارم 47 کی وجہ سے ہوا ہے، مناسب نہیں۔چین میں ہونے والی فوجی پریڈ سے متعلق شہزاد اقبال نے کہا کہ ٹرمپ کا ٹوئٹ سے بات واضح ہو رہی ہے کہ تیر نشانے پر لگا ہے لیکن کیا چائنیز ورلڈ آرڈر مستقبل میں بن سکتا ہے یہ وقت بتائے گا۔ فل کورٹ میٹنگ سے پہلے جسٹس بابرستار اور جسٹس اعجاز اسحاق نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اس پر ریما عمر نے کہا کہ اگر سال پہلے ایسے خطوط آتے تو شاید میڈیا اس کو کئی دن ڈسکس کرتا چونکہ اس وقت جوڈیشری کی اہمیت تھی اب جوڈیشری غیر متعلقہ ہوچکی ہے البتہ اتنا ضرور ہے کہ یہ چیزیں تاریخ میں درج ہوجائیں گی۔سریاب دھماکے پر سلیم صافی نے کہا کہ سیکورٹی کی ذمہ داری حکومت کی ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید