• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پارٹی پالیسی نہیں، سلمان اکرم

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کالا باغ ڈیم سے متعلق بیان پارٹی پالیسی نہیں ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ محض ذاتی رائے ہو سکتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں، جبکہ صدارتی نظام بھی تحریک انصاف کی پالیسی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے عوام کو کالا باغ ڈیم پر تحفظات ہیں، اس لئے کوئی بھی منصوبہ اس وقت تک شروع نہیں ہونا چاہئے جب تک سیاسی ہم آہنگی اور اطمینان نہ ہو، کیونکہ دو صوبوں کے درمیان تنازع وفاق کیلئے بھی نقصان دہ ہو گا۔ مقدمات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف درج تمام مقدمات جھوٹے ہیں، ہر پیشی پر اگلی تاریخ دے دی جاتی ہے اور انہی جھوٹے مقدمات میں سزا بھی سنائی جاتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید