• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور جوئے کی ایپس کو پروموٹ کرنے والا گرفتار

کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور نے جوئے کی ایپلیکیشن کو پروموٹ کرنے والے ایک اور یوٹیوب انفلوئنسر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم مدثر حسن بھکر کا رہائشی ہے اور اس کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض تحقیقات کر رہے تھے اور انہوں نے ہی اس کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 222/25 درج کر کے پانچ روزہ پولیس ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ وہ آن لائن بیٹنگ پر جوا کھیلنے کی ترغیب دیتا تھا اور کمیشن میں کروڑوں روپے کماتا تھا۔ ملزم سے جو موبائل فون برامد ہوا ہے اس سے کافی شواہد سامنے آئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید