کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایم جی موٹرز اور ایم سی بی بینک کے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ، تفصیلات کے مطابق بدھ کوایم جی موٹرز پاکستان نے اپنی پریمیم ایس یو ویز ، ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی (MG HS PHEV)اور ایم جی ایچ ایس ٹرافی (MG HS Trophy)پر ایک خصوصی آٹو فنانسنگ پیکج متعارف کرانے کیلئے ایم سی بی بینک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصد صارفین کیلئے پریمیم گاڑیوں کی رسائی کو مزید آسان بناناہے۔