• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی انتشار کا شکار ہوگئی، مجھ پر تنقید کرنے والے بے شرم ہیں، وزیراعلیٰ گنڈا پور

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی میں سینٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے بے شرم ہیں، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دینے والے ہمارے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں اور وہ کامیاب ہورہے ہیں کیونکہ پارٹی انتشار کا شکار ہوگئی ہے۔پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرا کیا کام، سینٹ الیکشن میں ڈرامہ کیا گیا مجھ پر تنقید کی گئی جبکہ ہم خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی اُن کی ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خان سے ملاقات کرانے نہیں دی جارہی تاکہ میرا خان سے رابطہ نہ ہو، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے اور پارٹی تقسیم ہورہی ہے جبکہ بانی چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی تقیسم نہ ہوں۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ خان کی طرف سے سینٹ امیدواروں کے نام آئے، جس پر کتنے لوگوں نے کہا کہ یہ جھوٹ ہے خان نے نام نہیں دیے بعد میں عمران خان نے خود نام دینے کی تصدیق کی تو پھر تنقید کرنے والوں میں سے پھر کسی نے معافی نہیں مانگی۔انہوں نے کہا کہ کسی بے شرم نے نہیں کہا میں معافی مانگتا ہوں، بے شرمی والا کام یہی ہے کہ میں ڈھیٹ بن جاؤں کچھ بھی نہ کہہ دوں اور ثابت بھی نہ کر سکوں۔ علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین سے میری آخری ملاقات دو اپریل کو ہوئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید