• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسپیکٹرم کے لحاظ سے خطے کے 16 ممالک میں سب سے آخر میں

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی سب سے زیادہ کمی کا شکار ملک ہے،پاکستان اس وقت اسپیکٹرم کے لحاظ سے خطے کے 16 ممالک میں سب سے آخر میں ہے،سعودی  عرب1200 ، تھائی لینڈ و بنگلہ دیش  600اور پاکستان  میں  274 میگا ہرٹز  اسپیکٹرم دستیاب ہیں ،سپیکٹرم کی نیلامی کے بعد پاکستان خطے میں چھٹے نمبر پر آجائے گا۔ پاکستان کو دستیاب سپیکٹرم سعودی عرب، تھائی لینڈ بنگلہ دیش اور بعض دیگر ممالک سے کم بھی ہے، ملک میں صرف 274 میگا ہرٹزسپیکٹرم دستیاب ہے، پی ٹی اے دستاویز کے مطابق سعودی عرب کے پاس 1200 میگا ہرٹس ، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کے پاس 600میگا ہرٹس اسپیکٹرم ہے، اب تک دنیا کے 101ممالک فائیو جیلانچ کر چکے ہیں
اہم خبریں سے مزید