• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹانک سے نئے پولیو کیس کی تصدیق، پاکستان میں مجموعی تعداد 24 ہوگئی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرنے جنوبی خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک سے نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی کی عمر 20 ماہ ہے، رواں سال پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔این ای او سی کے حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ مہم کے دوران جب بھی پولیو ٹیم آپ کے دروازے پر آئے تو ان سے تعاون کریں۔
اہم خبریں سے مزید