• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران، بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد راولپنڈی (خبر نگار،نمائندہ جنگ ) سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ جج کی  میڈیکل رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی7 درخواستوں پر سماعت نہ  ہوسکی،گذشتہ روز اڈیالہ جیل سماعت کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس سے ہی کیس کی آ ئندہ تاریخ مقرر کی گئی۔ عدالتی عملہ کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی آئندہ سماعت 5 ستمبر کو ہو گی۔ دریں اثناء انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی، پی ٹی آئی رہنما کیخلاف راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں گزشتہ برس اٹھائیس ستمبر اور چھبیس نومبر کو دی جانے والی احتجاج کی کالز کے بعد دہشت گردی سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کئے گئے تھے گزشتہ روز ضمانت کی سات درخواستوں پر فریقین کے وکلاء نے دلائل دینا تھے تاہم فاضل جج کے یکم تا پانچ ستمبر تک میڈیکل رخصت پر ہونے کی وجہ سے کوئی کارروائی نہ ہوسکی، اسی طرح عمران خان کی طرف سے طبی معائنے کیلئے دی گئی درخواست پر بھی سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالتی حکم پر ملزم کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ تیس اگست کو عدالت میں جمع کروا دی تھی۔
اہم خبریں سے مزید