• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی سڑکوں کو موٹر ایبل کرنے کا کام شروع کردیا گیا، 40 سڑکیں زیادہ خراب

کراچی(طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیرانتظام شہر کے ساتوں اضلاع میں سڑکوںکو موٹر ایبل کرنے کا کام پیر سے شروع کر دیا گیا پہلے مرحلے میں حالیہ بارشوں میں خراب اور بیٹھ جانے والی سڑکوں کی لیولینگ اور ڈریسنگ کی جا رہی ہےجبکہ چند دن بعد ان پر کارپٹنگ کی جائےگی اس وقت تک مون سون کا سیزن بھی اختتام پزیر ہو جائے گاکے ایم سی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی 40کی قریب سڑکیں زیادہ خراب ہوئی ہیں بقیہ پر اتنا زیادہ کام نہیں ہےپھر بھی تمام سڑکوں کو اٹینڈ کیا جائے گا اور انہیں جلد سے جلد اصلی حالت میں بحال کر دیاجائے گا۔ واضح رہے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک پریس کانفرنس میں شہر کی مین سڑکوں اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے کام پیر سے شروع کرنے او رانہیں دو ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل محکمہ انجینئرنگ طارق مغل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں بتایا کہ ہم نے میئر کی ہدایت پربیک وقت کراچی کے ساتوں اضلاع میں خراب سڑکوں کی مرمت کے کام شروع کر دئیے ہیں پیر کے دن ضلع جنوبی میں ایم اے جناح روڈ ٹاور تا گل پلازہ، نشر روڈ نگار سینما تا گارڈن مزار، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سائیکل مارکیٹ سے پی آئی ڈی سی چوک، سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف، غلام حسین ہدایت اللہ روڈ جبکہ ضلع کورنگی میں آٹھ ہزار، بارہ ہزار، سولہ ہزار، اٹھارہ ہزار اور گیارہ ہزار روڈ پر کام شروع کر دیا گیا اسی طرح ضلع غربی میں شاہراہ اورنگی، مولانا شوکت علی روڈ، رشید آباد روڈ بلدیہ ٹاون سمیت 5سڑکیں ضلع شرقی میں طارق روڈ، راشد منہاس روڈ، یوینورسٹی روڈ، جہانگیر روڈ ضلع وسطی میں ایس ایم توفیق روڈ، شاہ و لی اللہ روڈ اور شاہراہ نورجہاں سمیت کے ایم سی کے زیر انتظام دیگرسڑکوں کی بحالی کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیاہے۔
اہم خبریں سے مزید