• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری نسلیں بھی کالا باغ ڈیم نہیں بنانے دیں گی، ANP، ڈیم مردہ گھوڑا، پیپلز پارٹی، JUI کی بھی شدید مخالفت

کراچی، پشاور (نیوز ڈیسک، نمائندہ جنگ) عوامی نیشنل پارٹی ، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی کالا باغ ڈیم کی مخالفت کردی ہے ۔ اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ ہماری نسلیں بھی کالا باغ ڈیم نہیں بنانے دیں گی ،کٹھ پتلی آقاؤں کی زبان بول رہا ہے، جے یو آئی (ف) کے ترجمان خیبرپختونخوا عبد الجلیل جان نے منصوبے کو مردہ گھوڑا قرار دے دیا، انہوں نے سوال کیا کہ وزیراعلیٰ بتائیں انہوں نے 350 سو ڈیم کہاں بنائے؟پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری ہمایوں خان نے ایک بیان میں کہا کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے جو کبھی زندہ نہیں ہو سکتا، علی امین گنڈاپور عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگارہے ہیں، پنجاب میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈا پور کے کالا باغ ڈیم کے بیان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں بطور قوم مل بیٹھ کر قومی حکمت عملی وضع کرنا ہوگی تاکہ سیلابی تباہ کاریوں سے بچا جا سکے،انہوں نے کہا موسمیاتی تبدیلوں کےخطرات کے مستقل حل کیلئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، مریم نواز کی کمٹمنٹ ہے کہ نئے ڈیمز پر کام کیا جائے گا کیونکہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نےمیڈیا سے سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے بیان کو ’خوش آئند‘ قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ’اس وقت ہم بہت بڑے بحران سے گزر رہے ہیں۔ ہمارے پاس پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے، ہر سال زائد پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے۔‘

اہم خبریں سے مزید