• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا الزام، FIA افسران آج انکوائری کمیٹی میں طلب

کراچی (اسد ابن حسن) وزارت داخلہ کے حکم پر تشکیل دی جانے والی انکوائری کمیٹی میں ایف آئی اے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر محمد صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ندیم اختر، شیراز عمر، ذیشان کھوکر، زوار احمد اور ام البنین کو آج فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل شکیل احمد درانی ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیاز اکبر نے ڈائریکٹر ایچ آر ایم کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ مذکورہ انکوائری لاہور سرکل میں لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے حوالے سے ایف آئی اے کے افسران اور مذکورہ ادارے کے ملازمین کی ملی بھگت سے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں شروع کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید