کراچی(نیوزڈیسک)امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل اگرچہ غزہ کی جنگ میں فوجی اعتبار سے کامیابیاں حاصل کر رہا ہے لیکن دنیا کی نظر میں وہ یہ جنگ ہار رہا ہےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ 2023 میں 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیل کے لیے ہمدردی پیدا ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ لوگ اسے بھولتے جا رہے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں اسرائیل امریکی کانگریس میں سب سے طاقتور لابی ہوا کرتا تھا اور سیاست دان اس کے خلاف بات کرنے سے گریز کرتے تھے۔