• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان غنی، ATA کی دفعہ حذف کرنیکی درخواست دی تو لگائی کیوں، عدالت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)خصوصی عدالت نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے اور رپورٹس منظور کرنے کی درخواست پر قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے کیس میں صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے کیس میں رپورٹس پر قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔ کیس کے تفتیشی افسر محمد وسیم پیش ہوئے۔فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان بھی پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ملزمان آگئے ہیں، میری گزارش ہے رپورٹس منظور کی جائیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ اے ٹی اے کی دفعہ حذف کرنے کی درخواست دی ہے تو لگائی کیوں تھی، اے ٹی اے نہیں لگانی تھی، سیدھا مجسٹریٹ کے پاس پیش کرتے۔وکیل صفائی نے استدعا کی کہ میری گزارش ہے کہ مجسٹریٹ کو آرڈر کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کو دیکھے۔عدالت نے کہا کہ رپورٹس پر قانون کے مطابق حکم نامہ جاری کرینگے۔
اہم خبریں سے مزید