• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پانی چھتوں تک پہنچ گیا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر جیو کے خصوصی پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر نے ملتان کے سیلاب متاثرہ علاقے سے بتایا کہ یہاں پانی چھتوں تک پہنچا ہوا ہے یہاں کشتیوں سے مویشیوں کو بھی نکالا گیا ہے چونکہ یہاں کے لوگ جب تک علاقہ چھوڑنے پر رضامند نہیں ہوتے جب تک مویشی ساتھ نہ لے جائیں۔ حامد میر کو وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ ہمیں شروع دن سے کہا گیا تھا کہ نقل مکانی کریں لیکن ہم نہیں گئے تھے جب پانی بہت زیادہ چڑھ گیا تو اب ہم جارہے ہیں وہاں موجود انتظامی لوگوں نے بتایا کہ ہم لوگوں سمیت مویشیوں کو بھی لے جارہے ہیں اور ریلیف کیمپ میں خواتین کے لیے واش روم بھی موجود ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین نے کہا کہ ہم ساڑھے پانچ سو لوگ کو نکال چکے ہیں اور آپریشن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ لوگوں کو نقل مکانی کے لیے قائل کرنا پڑتا ہے تب وہ اپنا گھر چھوڑنے کے لیے راضی ہوتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید