• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت وعدے سے مکر گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دئیے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں چوہدری منظور اور ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ حکومت وعدے سے مکر گئی اور یوٹیلیٹی اسٹورز بند کر دئیے، یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں، ادارے کرپشن کی وجہ سے نہیں، ذاتی فائدے کے لئے بند کیے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے اپنے علاقے میں مصروف تھا، حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ادارے بند کر دیتی ہے پھر سوچتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید