• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات موصول ہونے تک سینیٹ کا اجلاس نہ کیا جائے، واجد جواد

کراچی (سید محمد عسکری / اسٹاف رپورٹر) رکن سینیٹ سینڈیکیٹ و صدرنشین انجمن ترقی اردو پاکستان واجدجواد نے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ جمیل احمد خان سے کہا ہے کہ وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور دیگر انتظامی عہدیداران سے متعلق انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں کے ساتھ ہراسیگی کی شکایات موصول ہونے کے باعث چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جسے پندرہ یوم میں اپنی سفارشات جمع کروانے کا پابند کیا گیا ہے چنانچہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے تک سینیٹ کا اجلاس مؤخر کر دیا جائے تا کہ آئندہ اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی زیر بحث لاکر آئندہ کے لئے ضروری فیصلے کئے جاسکیں۔ جمیل احمد خان کو لکھے گئے خط میں واجد جواد نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ اردو کی سینیٹ کا 51 واں اجلاس بتاریخ 03 ستمبر 2025ء کو منعقد کیا جارہا ہے۔ اس سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل بیشتر معاملات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جس کی وجہ سے ان پر فیصلہ کرنا عدالتی احکامات کے پیش نظر شاید مناسب نہ ہوں۔
اہم خبریں سے مزید