• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں چین کے ماحولیاتی صنعتی پارکس کے تجربات سے سیکھنا ہوگا، ڈاکٹر شذرہ منصب

اسلام آباد( تنویر ہاشمی ) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل نے کہا ہے کہ ہمیں چین کے ماحولیاتی صنعتی پارکس کے تجربات سے سیکھنا اور انہیں اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالنا ہوگا،گرین منتقلی کا مطلب یہ نہیں کہ سب روشنیاں بند کر دی جائیں؛ بلکہ اس کا مطلب بہتر روشنیاں جلانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نےپاکستان ،چائناانسٹیٹیوٹ نے چین کی شنگھوا یونیورسٹی کے سکول آف انوائرمنٹ کےتعاون سے چین کے ماحولیاتی صنعتی پارکس (ای آئی پیز) کے تجربات کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز کے مطابق ڈھالنے سے متعلق پالیسی پیپر کے اجراء کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا ، تقریب میں سکول آف انوائرمنٹ، شنگھوا یونیورسٹی کےپروفیسر تیان جن پنگ، پی سی آئی کے ایگزیکٹو ڈائر یکٹر مصطفیٰ حیدر سید ، سرمایہ کاری بورڈ کی ایڈیشنل سیکریٹری ڈاکٹر عارفہ اقبال اور دیگر نے شرکت کی،یہ پالیسی پیپر مصطفیٰ حیدر سید، محمد عمر فاروق اور پروفیسر تیان جن پنگ نے مرتب کیا، پالیسی پیپر میں چین کے ماحولیاتی صنعتی پارکس (ای آئی پیز) کے تجربات کو سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز کے مطابق ڈھالا گیا۔
اہم خبریں سے مزید