• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI، قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، ایوان کے باہر اپنی اسمبلی لگالی

اسلام آباد (رانا غلام قادر)قومی اسمبلی میں ملک میں بارشوں اور سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر بحث کی گئی ۔پی ٹی آئی ( سنی اتحاد کونسل) کے ارکان نے بھی بحث میں حصہ لیا لیکن بعد ازاں اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے اور پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر اپنی اسمبلی الگ لگالی، اس موقع پر عوامی اسمبلی نے ایک تحریک منظور کی ، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی اور اہلیہ کے کیسز ختم ،پنجاب، قومی اسمبلی ،سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کو بحال کیا جائے ۔پی ٹی آئی کے واک آؤٹ سے قومی اتفاق رائے کے ماحول کو دھچکا لگا،سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی ۔ سپیکر نے انہیں واک آؤٹ سے منع کیا۔سابق سپیکراسد قیصر نے کہا کہ سیلاب نے کے پی کے کو بہت متاثر کیا ، پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں ، وہ بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،ہم ان کے ساتھ ہیں، ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کرینگےکیونکہ اس ملک جبر اور ظلم کا نظام چل رہا ہے ،ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ کا فیصلہ کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید