اسلام آباد( تنویرہاشمی ) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ ( جولائی ، اگست ) میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 29 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا جبکہ ماہ اگست میں ملکی برآمدات میں گزشتہ ماہ جولائی کے مقابلے میں 10فیصد اور گزشتہ برس اگست میں ہونیوالی برآمدات کے مقابلے میں ساڑھے بارہ فیصد کمی ہوئی ہے،اگست میں ملکی برآمدات کا حجم 2 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہاجو جولائی میں دو ارب 68کروڑ50لاکھ ڈالر اور گزشتہ برس اگست میں دو ارب 76کروڑبیس لاکھ ڈالر ہوئیں۔