اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ضلع بنوں میں فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر ہندوستان کی سرپرستی میں فتنہ خوارج کے حملے کے جواب میں 6دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ، انہوں نے اس مقابلے میں فیڈرل کانسٹیبلری اور آرمی کے 6جوانوں کی شہادت پر اظہار غم اور افسوس کیا۔