• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین آج تاریخ کی سب سے بڑی عسکری پریڈ بیجنگ میں منعقد کریگا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) – چین 3 ستمبر 2025 کو بیجنگ میں اپنی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہنگی عسکری پریڈ منعقد کرنے جا رہا ہے پریڈ میں 10 ہزار فوجی، جدید ہائپرسونک میزائل اور ایٹمی ہتھیاروں کی نمائش ہوگی 5ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے وزیر اعظم شہباز شریف، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ سمیت 26 عالمی رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے ۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست اور عالمی امن کے قیام کی 80ویں برسی کے موقع پر صبح 9بجے (مقامی وقت) تیان‌ آن‌مین اسکوائر اور چانگ‌آن ایونیو پر ہوگی، اس موقع پر صدر شی جن‌پنگ فوجی دستوں کا معائنہ کریں گے اور ایک اہم خطاب کریں گے، اس عظیم الشان تقریب میں دنیا بھر سے 26 غیر ملکی رہنما شریک ہوں گے جن میں روس کے صدر ولادی میر پوتن، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن، ایران کے صدر مسعود پیزشکیاں، میانمار کے فوجی سربراہ من اوگ ہلائینگ، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، منگولیا کے صدر خوریسلکھ اوخنا، ازبکستان کے صدر شوکت میرزئیوف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو شامل ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید