نئی دہلی ( جنگ نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف پر کشیدگی کے بعد نریندرمودی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ سعودی اور عراقی کمپنیوں نے بھارت کو خام تیل کی فروخت روک دی ہے۔
سعودی آرامکو اور عراق کی ریاستی آئل کمپنی سومو (SOMO) نے بھارتی کمپنی نایارا انرجی کو خام تیل کی فروخت روک دی ہے۔ انڈین آئل ریفائنری ہر ماہ تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی اور 10 لاکھ بیرل سعودی خام تیل خریدتی تھی، اگست کے دوران دونوں سپلائرز سے کوئی شپمنٹ موصول نہیں ہوئی۔
تین باخبر ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ اقدام جولائی میں یورپی یونین کی جانب سے روسی پشت پناہی رکھنے والی اس ریفائنری پر عائد پابندیوں کے بعد کیا گیا ہے۔
سعودی اور عراقی تیل کمپنیوں نے یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی فروخت روکی ہے۔