• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کمیٹی میں چیئرمین نیب کو شامل کرنے کی تجویز

اسلام آباد (ساجد چوہدری )سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں سنیٹر انوشہ رحمان نے فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کمیٹی میں چیئرمین نیب کو شامل کرنے کی تجویز پیش کردی اور کہا کہ یہاں فیصلے کرنے والے کو قیمت ادا کرنی پڑتی ہے ، فائیو جی نیلامی کے بعد سب کی کمبختی آئے گی، پی ٹی اےحکام نے کہا کہ دو    ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمامسے متعلق صورتحال واضح ہونے کے بعد سپیکٹرم نیلامی ماڈل فائنل ہوگا۔چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر پلوشہ خان کی زیرصدارت اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے سالہا سال سے مقدمات کے التواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اسپیکٹرم کی نیلامی میں تاخیر ہو رہی جس سے ملک کے ڈیجیٹل نظام کو شدید معاشی نقصان ہو رہا ہے،اٹارنی جنرل آفس نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک سو چالیس میگاہرٹز پر اب حکم امتناعی نہیں ، معاملہ سول کورٹ میں ہے، سپیشل سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ وزیراعظم نے دسمبر میں سپیکٹرم کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے ، کون سے بینڈ میں کتنے میگاہرٹز کی نیلامی کرنی ہے کنسلٹنٹ فیصلہ کرے گا ، پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ ہم کنسلٹنٹ کی خدمات پہلے ہی حاصل کرچکے ہیں ، جیسے ہی 140 میگاہرٹز مہیا کردیا جائے گا نیلامی کردی جائے گی ، : چھبیس سو میگاہرٹز سپیکٹرم فائیو جی کے لیے سب سے زیادہ موزوں ہے، کنسلٹنٹ نے ایڈوئزری کمیٹی سے چھبیس سو میگاہرٹز بینڈ کا 140 میگاہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے مہیا کرنے کی سفارش کی ہے، دو    ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام سے متعلق صورتحال واضح ہونے کے بعد سپیکٹرم نیلامی ماڈل فائنل ہوگا ، نیلامی میں تین پلیئرز حصہ لیں گے یا چار یہ طے ہونا ضروری ہے ، وزیراعظم اور آکشن ایڈوائزری کمیٹی کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے ، فائیو جی سے ملک میں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی ، سینیٹر انوشہ رحمان نے تجویز دی کہ مہربانی کرتے ہوئے سپیکٹرم ایکشن کمیٹی میں نیب کے چیئرمین یا نمائندے کو شامل کیا جائے ، سوال ہوگا کہ پچھلی نیلامی میں 2.6 ارب ڈالر کمایا لیکن اس نیلامی میں اتنا نقصان ہوگیا ، نیلامی کرانے والے کو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
اہم خبریں سے مزید