• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالا باغ ڈیم: وزیراعلیٰ کے پی کی تائید ایک نمایاں تبدیلی

لاہور(منور حسن) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے کالا باغ ڈیم (کے بی ڈی) کی تائید ایک نمایاں تبدیلی ہے، کیونکہ یہ منصوبہ طویل عرصے سے خاص طور پر سندھ صوبے کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان شدید بحث و مباحثے کا موضوع رہا ہے۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے حالیہ بیانات، جن میں انہوں نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کی ہے، غیر معمولی ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ صوبے کے کسی نمایاں سیاسی رہنما اور ایک ایگزیکٹو اتھارٹی نے اس متنازعہ آبی ذخیرہ منصوبے کی کھل کر حمایت کی ہے۔ تاہم، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حمایت زیادہ تر علامتی رہے گی جب تک کہ وہ کم از کم اپنی پارٹی کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو جاتے۔
اہم خبریں سے مزید