• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکٹرانک فراڈ تین ارب تک پہنچ گیا، 90 فیصد ایپ کمپنیوں کیخلاف کارروائی

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان میں الیکٹرانک فراڈ تین ارب روپے تک پہنچ گیا ،آن لائن قرض دینے والی ایپس ریٹرن 1800فیصد سے زائد لے رہی تھیں،ایس ای سی پی کیطرف سے اپنی ریگولیشنز میں بہتری سے اب کمپنی قرض پر صرف 100 فیصد سود لے سکتی ہے،آن لائن قرضہ فراڈ میں ملوث 90 فیصد ایپ کمپنیوں کیخلاف کاروائی کی گئی، بڑی حد تک یہ فراڈ روکنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، ایک سال میں 63 کال سینٹرز پر چھاپے مارے گئے اور 450 افراد گرفتار ہوئے ، نیشنل سائبر کرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی حکام نے قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو گزشتہ روز بریفنگ دیتے ہوئے بتایا دنیا بھر میں آن لائن فراڈ 2 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے، مختلف طریقوں سے لالچ دے کر شہریوں کو الیکٹرانک کرائمز کا نشانہ بنایا جاتا ہے، سرمایہ کاری کے نام پر لوگوں سے فراڈ کیا جاتا ہے ، بنک اور کوریئر کا نمائندہ بن کر او ٹی پی لے کر فراڈ کیا جاتا ہے ، ملک میں واٹس ایپ ہیکنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ، واٹس ایپ کی بحالی میں دس سے بارہ گھنٹے لگتے اس دوران فراڈ ہوتاہے۔
اہم خبریں سے مزید