• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم کے متاثرہ خاندانوں کے 2 ہزار امدادی پیکیج غائب ہوگئے

پشاور (ارشد عزیز ملک ) ضلع کرم کے ہزاروں متاثرہ خاندانوں کے لیے بھیجے گئے ریلیف پیکیجز غائب ہوگئے ، جس نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کے امدادی نظام پر بڑے سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دو ہزار پیکیجز باقاعدہ طور پر منظور اور روانہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا لیکن یہ سامان نہ تو خیبر پختونخوا چیپٹر کو ملا اور نہ ہی متاثرین تک پہنچ سکا۔پی آر سی ایس کا دعویٰ ہے کہ امدادی سامان کے پی چیپٹر کے وائس چیرمین کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ وائس چیرمین فرزند وزیر نے دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کو امدادی سامان نہیں ملا ۔پی آر سی ایس خیبر پختونخوا کے چیئرمین ملک حبیب نے نیشنل ہیڈکوارٹرز کو بھیجوائے جانے والے ایک خط میں واضح کیا کہ پاراچنار اور کرم کے لیے مختص پیکیجز صوبائی برانچ کو موصول ہی نہیں ہوئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کر کے بتایا جائے کہ یہ سامان کب، کہاں اور کن افراد کو فراہم کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید